گیس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی بھی مہنگی، فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ


لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، سردیوں کے آغاز پر ہی فی کلو قیمت میں دس روپیہ اضافہ کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ایسی کوئی چیز ہی نہیں ہے جس کی قیمت کنٹرول میں آ رہی ہو، مہنگائی نے سب کا جینا دوبھر کر دیا ہے، مہنگائی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ لاہورمیں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں

120 جبکہ کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہو گیا ہے دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کردی۔اوگرا نے ستمبر سے گیس مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔اوگرا کے مطابق کمرشل سیکٹر، تندور اور سیمنٹ فیکٹری کے لیے گیس مہنگی نہیں کی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سی این جی ریجن ون کے لیے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ریجن 2 کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اور جنرل انڈسٹریل کے لیے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضاف کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت میں 2 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور پاور اسٹیشنز کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی۔پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔آئی پی پیز کے لیے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔ لاہور میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں