ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ،محمد رضوان نے بابراعظم بارے بھی اہم بات کر دی


منگوئی(این این آئی)کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ،بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے چار گھنٹےسے زائد پریکٹس کی،ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے۔ انہوںنے کہاکہ شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں،ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین

شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ باؤلرز موجود ہیں،بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ انجری کے باوجود بابراعظم جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں وہ قابل ستائش ہے،بابر اعظم باہر بیٹھ کر بھی ہر بیٹسمین کو اپنا تجربہ شیئر کررہے ہیں،نیوزی لینڈ کے ساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا،ہم محنت پوری کریں گے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں