ہم آپ کے جوتے بھی پالش کریں گے اگر آپ حضورؐ کے غلام بن جائیں، اپنے والد کا مشن ہر صورت آگے بڑھاؤنگا، مولانا سعد رضوی نے حکمرانوں کو للکار دیا


لاہور (آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا سعد رضوی نے کہا ہے کہ اپنے والد کا مشن ہر صورت آگے بڑھاؤنگا۔ 17 فروری کے سورج تک ہم وعدے کے پابند ہیں۔ناموس رسالت کی ایک جنگ چھڑ چکی ہے۔ اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو پھر دور کر لے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ 17 کی فروری بعد دیر نہیں ہوگی۔ وعدہ یاد دلانا ہمارا فرض ہے۔ اگر وعدہ یاد نہیں یے تو ماضیکے ہمارے اوراق کھول کے دیکھ لینا۔. اب تو مرنے کا زیادہ جذبہ پیدا ہوگیا ہے۔ 17 فروری تک وقت ہے کہ فرانس کے سفیر

کو ملک بدر کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والد محترم قائد تحریک لبیک پاکستان کے چہلم کے موقع پر ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حافظ عبدالعزیز الحسین،علامہ حافظ عبدالستاری سعیدی،حافظ سعید حسین رضوی،سید ظہیر الحسن شاہ بخاری،مفتی قاسم علی فخری،ڈاکٹر محمد شفیق احمد،امیر حسین رضوی،غلام عباس فیضی،علامہ مفتی رضی حسینی،قاضی محمود احمد اعوان،سید عنایت،لیاقت علی اظہری،میاں آصف علی رضوی،میجر محمد یعقوب،علامہ فاروق الحسن،اوریا مقبول جان،علامہ وحید نور،علامہ مفتی وزیر رضوی،مفتی غلام رسول،مفتی عاشق حسین سمیت دیگر جید علماء کرام نے خطاب فرمایا۔مولانا سعد رضوی نے مزید کہا میں پنڈال سے اسٹیج تک آیا ہوں، جذبات سمجھتا ہوں۔جب قائد بدیانت نہ ہو تو پھر قوم بھی بدیانت نہیں ہوسکتی۔کارکنان نے کہا کہ پہلے مال لیکر آتے ہیں اب جان لیکر آتے ہیں۔ہم وعدے کے پابند ضرور ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم خاموش رہینگے۔تبدیلی نے کل تک اسلام آبادمیں ہمارا ایک بچہ مار دیا۔ ایک تبدیلی آپ کیلئے یہ عوام اب لائینگے۔عوام میں آئیں یہی میدان لگے گا۔ جن کے کندھوں پر آئے اب وہ آپکا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔خدا کا خوف کرو اور اپنے اردگرد مشیر دیکھو۔. ہم آپ کے جوتے بھی پالش  کرینگےاگر آپ حضورؐ کے غلام بن جائیں۔کارکنان کو بلائینگے تو آپ آئیں گے؟سلطان نور الدین زنگی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف سے آئی ہوئی چادر اور جبا شریف مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد رضوی کو پہنایا گیا بدست شہزادہ غوث اعظم جو دمشق سے پاکستان تشریف لائے ہیں۔ جبکہ ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں