یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان‎


اسلام آباد(این این آئی)اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی ۔ ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعدحتمی فیصلہ اور (آج) جمعرات کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، ذرائع کے مطابق

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں