’’یہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا فیصلہ ہے ہمیں ہر گز قبول نہیں ‘‘ آصف زرداری کاپی ڈی ایم کے 2 بڑے فیصلے قبول کرنے سے انکار


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ میں اختلاف سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے 2 بڑے اہم فیصلے ماننے سے انکار کر دیا ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کیجانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا اور راولپنڈی کی جانب مارچ کے فیصلوں پر شدید تحفظات ہیں ۔ پی پی پی نے پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے دو فیصلوں راولپنڈی کی جانب مارچ اور جی ایچ کیو کے سامنے دھرنے کی

مخالفت کر دی ہے کیونکہ ان فیصلوں کے بارے میں پی پی سمیت کسی دوسری پارٹی سے رائے نہیں لی گئی بلکہ یہ تجویز نوا زشریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ہی طے ہوئی جس کے بعد پی ڈی ایم سربراہ نےمیڈیا کے ذریعے اعلان کیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا اور راولپنڈی کی طرف مارچ کے حق میں نہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جے یو آئی اور ن لیگ مل کر منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں