یہ 2 منصوبے پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ


اسلام آبا د(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہورکا راوی سٹی اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہورکا راوی سٹی اور کراچی کا بنڈل آئی لینڈ منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، بنڈل آئی لینڈ سے چالیس اربڈالر کی آمدنی ہوگی، بیرون ملک پاکستانی بنڈل آئی لینڈمیں سرمایہ کاری کریں گے کیونکہ انہیں مجھ پر بھروسہ ہے اور وہ سندھ حکومت پر اعتبار نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ بنڈل آئی لینڈ کا سب سے زیادہ

فائدہ صوبہ سندھ کو ہوگا، سندھ حکومت کو تو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیونکہ ہم نے مل کر کام کرنے کی پیش کش کی۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں