’’2021ء میں نواز شریف کی وطن واپسی ‘‘ سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے اعلان کر دیا


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کا معاملہ نواز شریف کی واپسی میں رکاوٹ نہیں ، نواز شریف دوہزار اکیس میں واپس آجائیں گے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نواز شریف 2021 میں پاکستان واپس آجائیں گے ،نواز شریف سرجری کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے سے بعض لوگوں کےمعاملات ہاتھ سے نکلے ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ مریم اور نواز شریف ایک سال تک خاموش کیوں رہے تو خرم دستگیر نے کہا کہ سب فریقین کی خواہشیں ہوتی ہیں کہ معاملات

بات چیت سے حل ہوسکیں ۔لیگی رہنما خرم دوستگیر نے کہا ہے کہ کسی پاکستانی شہری کو ملک میں آنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ پاسپورٹ کا معاملہ نواز شریف کی واپسی میں رکاوٹ نہیں ۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں