60 سالوں سے مختلف دیہاتوں میں غریب مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت،سائیکل پر سفر کرکے گھر گھر جا کر علاج کرنیوالے ڈاکٹر کی گفتگو


نئی دہلی (این این آئی )دنیا بھر کی طرح بھارت بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اس مشکل صورتحال میں دیہاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات شدید متاثر ہوئی ہیں لیکن اس بحران کے دوران ایک 87 سالہ ڈاکٹر غریب دیہاتیوںکے لیے مسیحا بن گیا ہے جو گزشتہ 60 برس سے سائیکل پر سفرکرکے گھر گھر جاکر غریبوں کا مفت علاج کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشتڑ کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے 87 سالہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر رام چندرا دندیکر روزانہ اپنی سائیکل پر 10سے 15 کلومیٹر کا سفر کرکے ضلع چندرپور

کے علاقے میں گھر گھر جاکر غریبوں کو مفت طبی امداد فراہم کرتے ہیں۔ڈاکٹر رام چندرا دندیکر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پچھلے 60 سالوں سے مختلف دیہاتوں میں غریب مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ڈاکٹر مریضوں کے علاج سے خوفزدہ ہیں لیکن انہیں ایسا کوئی خوف نہیں ہے۔87 سالہ بھارتی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آج کل نوجوان ڈاکٹر صرف پیسوں کے پیچھے ہیں، وہ غریبوں کی خدمت نہیں کرنا چاہتے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں